ناتجربہ کار کھلاڑیوں کیلئے میگا ایونٹ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی تیز اور باؤنسی وکٹیں مشکل ثابت ہوسکتی ہیں ‘ماہرین

منگل 27 جنوری 2015 11:50

ناتجربہ کار کھلاڑیوں کیلئے میگا ایونٹ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) کرکٹ ماہرین نے کہا ہے کہ ناتجربہ کار کھلاڑیوں کیلئے میگا ایونٹ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی تیز اور باؤنسی وکٹیں مشکل ثابت ہوسکتی ہیں۔ ماہرین کرکٹ کے مطابق ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کیلئے سب سے سنگین مسئلہ ناقص فیلڈنگ کا ہو سکتا ہے ۔ ناتجربہ کار کھلاڑیوں کے لئے میگا ایونٹ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی تیز وکٹیں مشکل ہدف ثابت ہوسکتا ہے فاسٹ باوٴلنگ کا شعبہ سنبھالنے والے تمام باوٴلر پہلی بار ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی کرینگے جن میں محمد عرفان ، جنید خان ، احسان عادل ، شامل ہیں ۔

محمد عرفان 31ایک روزہ میچوں میں 29.51 کی اوسط سے 54 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں ، بہترین باوٴلنگ 33رنز دیکر 4وکٹیں ہیں ۔ باصلاحیت باوٴلر جنید خان کیلئے میگا ایونٹ کڑا امتحان ہوگا ، پیسر نے ون ڈے کرکٹ کے 48 میچوں میں 25.90 کی اوسط سے 75 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک روزہ کرکٹ کے ناتجربہ کار پیسر احسان عادل اب تک صرف 2 ہی میچ کھیل چکے ہیں جن میں وہ ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ سپن باوٴلنگ میں پاکستان کو سعید اجمل کی کمی شدت سے محسوس ہوگی ، جادوگر سپنر کی غیر موجودگی میں کمان یاسر شاہ کے ہاتھ ہوگی ۔ کسی بھی میگا ایونٹ میں پہلی بار شرکت کرنیوالے یاسر شاہ اب تک ایک ون ڈے میچ ہی کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 2 وکٹیں حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :