تیسرا نشان حیدر کبڈی کپ 22 فروری سے شروع ہو گا

منگل 27 جنوری 2015 11:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان آرمی کے تعاون سے تیسرا نشان حیدر کبڈی کپ 22 فروری سے جناح سپورٹس کمپلیکس صادق آباد میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 9 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، پی او ایف واہ اور پنجاب کی ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ سیمی فائنل مقابلے 27 فروری کو جبکہ فائنل میچ 28 فروری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :