پاکستان اور آئی ایم ایف میں مذاکرات دبئی میں ہوں گے

منگل 27 جنوری 2015 12:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے درمیان قرض کی چھٹی قسط کے لیے مذاکرات آج سے دبئی میں شروع ہوں گے جن کے اختتام پر پچپن کروڑقرض ملنا متوقع ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف میں مذاکرات آج سے دبئی میں شروع ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں تکنیکی مذاکرات ہوں گے جن میں وزرات پانی و بجلی اور وزارت خزانہ کے حکام شامل ہیں۔

آئی ایم ایف کے وفد کی سر براہی جیفرے فرینکس کریں گے اور مذاکرات کے اختتام پر پاکستان کو چھٹی قسط ملنے کی توقع ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کی چھٹی قسط کے لیے تمام شرائط پوری کر دی ہیں پالیسی مذاکرات کا دور فروری کے پہلے ہفتے میں ہو گا جس میں پاکستانی وفد کی سربراہی وزیر خزانہ کریں گے۔