باغ‘ سیکرٹری تعلیم آزاد کشمیر کے بنائے گئے کمیشن کی رپورٹ منظرعام پر نہ آسکی

منگل 27 جنوری 2015 12:26

بیس بگلہ باغ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) آزاد کشمیر ضلع باغ میں گزشتہ دنوں محکمہ تعلیم میں ہونے والی بوگس اور میرٹ کے خلاف کی جانے والی بھرتیوں کے خلاف قراء حضرات کے احتجاج کے بعد سیکرٹری تعلیم کی جانب بنائے جانے والے کمیشن کی رپورٹ کو غیر جانبدار بنا کر واپس سیکرٹری تعلیم کے دفتر کو بھیجے ہوئے ایک ہفتہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال کوئی فیصلہ سامنے نہیں آ سکا -اس افسوسناک خاموشی کے بعد قراء حضرات نے پریس کانفرنس کی تیاریاں شروع کر دی ہیں-قراء حضرات کا کہنا ہے کہ اعلی حکام نے ہی کمیشن بنایا تھا جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں لیکن رپورٹ کے بعد بھی سیکرٹری تعلیم کی غیرجانبدار فیصلے کے منتظر ہیں -قراء حضرات نے کہا ہے کہ ہم دو ٹوک الفاظ میں سیاستدانوں سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ وہ اس رپورٹ پر اپنی دسترس قائم کرنے کی کوشش سے اجتناب کریں تاکہ ریاستی ادارے مضبوط ہو سکیں-ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عدالتی طلبی اور کمیشن کی رپورٹ پر ڈی ای اوبے حد ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکے ہیں اور مخالفین کے خلاف سخت زبان بول رہے ہیں-اس ذہنی دباؤ کے باعث وہ اپنی مدت ملازمت پوری ہونے سے قبل ہی سبکدوش ہونا چاہتے ہیں-واضح رہے گزشتہ دنوں محکمہ تعلیم میں قراء حضرات کی بھرتیوں میں وزیرصحت کے پی آر او کی جانب سے اپنے چہیتوں کی بھرتیوں کے بعد صورتحال انتہائی گھمبیر ہو چکی تھی جس پر ضلع باغ کے قراء حضرات نے شدید احتجاج کیاتھا جس پر سیکرٹری تعلیم نے میرٹ کی پامالی کا نوٹس لیتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے کمیشن مقرر کیا تھا جس پر قراء حضرات نے خوشی کا اظہار کیا تھا لیکن اب کافی دن گزر جانے کے باوجود کمیشن کی رپورٹ پر فیصلہ نہ آنے پر قراء حضرات نے پریس کانفرنس کی تیاریاں شروع کر دی ہیں-

متعلقہ عنوان :