عوام ہی حکمرانوں کواقتدا ر دلاتے ہیں اُتارنا بھی جانتے ہیں ‘ آصف مصطفائی

منگل 27 جنوری 2015 12:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء)وقت گزررہاہے ‘ لوگ بھی باشعور ہیں ‘ کس نے سیاسی میدان میں کیاتیرمارا ‘ کون بہترنہیں جانتا ، چھری گلے پر پھر کرہی رہے گا ‘ عوام ہی حکمرانوں کواقتدا ر دلاتے ہیں اُتارنا بھی جانتے ہیں ‘ پی پی حکومت کسی مرض کی دوا نہیں،اگرپی پی حکمران انتخابات سے قبل ہی استعفیٰ دیدیں تو سیاسی اعتبار سے کچھ مستقبل بناسکتے ہیں ‘ چارسال محض عیاشوں میں گزارنے والوں کا حشر بھیانک ہوگا مزید ایک سال میں کیاتیرماریں گے ‘ ان خیالات کااظہار جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) مظفرآباد آصف مصطفائی نے گزشتہ روزمیڈیانمائندگان سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کیا ‘ انہوں نے کہاکہ عوام تیاریاں کریں ‘مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آکرعوامی فلاح وبہبود کی آبیاری کرے گی ‘ انہوں نے کہاکہ پی پی حکمران احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ،پی پی کا مسلم کانفرنس سے بُرا حشرہوگا ، جیالا نوازوں کوعوام انتخابات میں اس قدرمسترد کردے گی جو کبھی بھی سراٹھکانے کے قابل نہیں ہوسکیں گے ، عوام سے منہ پھیرنے والوں کا وقت قریب آن پہنچا ہے ‘ عوام کے آگے مداریوں کاوالا کھیل خوب کھیلا جائے گا ، پی پی کاہروزراء اپنا قد کاٹھ اونچا کرنے کے لئے سابقہ الیکشن کی طرح آئندہ بھی عوام کاضمیر جھوٹے وعدوں اوراعلانات سے خریدنے کی کوشش میں مگن رہنے کی سوچ رکھنے والوں کو اندازہ ہوجاناچاہئے کہ چارسال عوام کوبھولنے پر اُنہیں کم ازکم سوبار ریہرسل کرنی چاہئے ‘ پی پی پرجو شرمناک دھبہ لگا ہوا اُسے مٹانے کیلئے کیاحربہ استعمال کرے گی ‘ عوام اور بونے حکمرانوں کے ٹکراؤ کاوقت قریب آن پہنچاہے ، اپنے ہی کارکنوں کو دوسری جماعتوں کاظاہرکرکے عوام کواس طرح بیوقوف نہیں بنایاجاسکتا ، عوام کاضمیر قبل ازیں جاگ چکاہے ‘ عوام صرف اورصرف مسلم لیگ نواز کوہی اپنامسیحا سمجھتے ہیں ‘ کیونکہ مسلم لیگ نوازکرپشن پریقین نہیں رکھتی ‘ آصف مصطفائی کاکہناتھاکہ جلد مسلم لیگ نوازاقتدارمیں آکرعوامی محرومیوں کاازالہ کرے گی ۔