جھوٹی سیاست عوام کوزیادہ دیرگمراہ نہیں کرسکتی ،محمد علی مغل

منگل 27 جنوری 2015 12:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء)جھوٹی سیاست عوام کوزیادہ دیرگمراہ نہیں کرسکتی ، پی پی کی کارکردگی زیرو ہے ، جس نے چار سالوں میں محض اپنی تجوریاں بھریں ‘ عوام کاکچومرنکالنے والوں کاقبر تک پیچھاکریں گے، ان خیالات کااظہار صدریوتھ ونگ (این)یونین کونسل گوجرہ محمدعلی مغل نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا ، انہوں نے کہاکہ جھوٹ کی سیاست کرنیوالوں کا انجام عبرتناک ہوگا ‘ کیونکہ جھوٹ سے عوام الناس کووقت سہارا تودیاجاسکتا ہے لیکن اعتماد اُسی صورت ہوسکتا ہے جب عوامی مسائل حل ہوں ‘ حلقہ کوٹلہ میں سوائے سابق وزیر محترمہ نورین عارف کے باقی کوئی بھی عوام مسائل حل کرنے کی سکت نہیں رکھ سکتا ‘ حلقہ کوٹلہ میں جلد مسلم لیگ نواز وکٹری حاصل کرے گی ‘ جھوٹ پرمبنی سیاست کرنے والے آج اس قدر خوف زدہ ہوچکے ہیں کہ وہ عوام کو منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں ‘ قومی دولت کو ذاتی عیاشیوں پر خرچ کرنیوالوں کو کوٹلہ کی عوام کبھی معاف نہیں کرے گی ‘ سرکاری وسائل گھرپر خرچ کرنے والوں سے پائی پائی کاحساب لیں گے ۔