سپین میں ایک لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا ‘ حادثے میں دس افراد ہلاک

منگل 27 جنوری 2015 12:35

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) سپین میں ایک لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ، ہسپانوی وزارت دفاع کے مطابق یہ حادثہ وسطی سپین میں واقع لاس لانوس ایئربیس پر پیش آیا ‘ جب ایک ایف سولہ لڑاکا طیارہ اڑان بھرنے کے دوران رن وے پر موجود دیگر طیاروں سے ٹکراگیا، حادثے کے نتیجے میں 2 پائلٹوں سمیت دیگر 8 افراد ہلاک 13 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سرکاری حکام کے مطابق لڑاکا طیارے نیٹو کے تحت ہونے والی فوجی مشقوں میں حصہ لے رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :