فلپائن ‘ باغیوں سے جھڑپوں کے دوران مرنے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 46ہوگئی

منگل 27 جنوری 2015 12:37

منیلا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) جنوبی فلپائن کے صوبے موگیندانو میں باغیوں سے جھڑپوں کے دوران مرنے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 46ہوگئی ‘ زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی فلپائن کے صوبے موگیندانو کے قصبے ماماساپانو میں باغیوں سے تازہ جھڑپوں میں 45 سے زائد پولیس اہلکار ہلاک ‘ 11 زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب پولیس انتہائی مطلوب دہشت گرد ذالقفی بن حِر کو گرفتار کرنے کیلئے باغیوں کے علاقے میں گئی جہاں باغیوں نے اس پر حملہ کردیا۔پولیس ترجمان نے بتایاکہ جھڑپوں کی جگہ سے45 سے زائد پولیس اہلکاروں کی لاشیں ملی ہیں اور اس کارروائی میں کوئی باغی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا جبکہ مطلوب دہشت گرد بم بنانے کا ماہر ہے اور امریکہ کی جانب اس کی گرفتاری پر 50 لاکھ ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال باغیوں نے حکومت کی جانب سے جنوبی علاقے کو خودمختاری دینے کی تجویز کے بعد ہتھیار ڈالنے پر رضامندی ظاہر کردی تھی جس کے بعد علاقے میں گزشتہ 40 سال سے جاری لڑائی کے خاتمے کی امید کی جارہی تھی۔

متعلقہ عنوان :