امریکی عدالت نے سی اٰئی اے کے سابق ایجنٹ جیفری اسٹرلنگ کو اہم ترین سرکاری راز فاش کرنے کا مجرم قرار دیدیا

منگل 27 جنوری 2015 12:37

ورجینا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء)امریکی عدالت نے سی اٰئی اے کے سابق ایجنٹ جیفری اسٹرلنگ کو اہم ترین سرکاری راز فاش کرنے کا مجرم قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق الیگزینڈریا میں جیوری نے متفقہ طور پر عدالت کے جج کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا اور اسکے خلاف لگائے گئے تمام الزامات میں مجرم قرار دیدیا۔ ایجنٹ اسٹرلنگ پر الزام تھا کہ اس نے نیو یارک ٹائمز کے رپورٹر جیمز ریزن کو ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف منصوبے سے آگاہ کیا تھا ایجنٹ نے رپورٹر ریزن کو 2003 میں منصوبے سے آگاہ کیا تھااسکے خلاف مقدمے کی کارروائی کئی برس التوا کا شکار رہی کیونکہ رپورٹر نے عدالت میں اسکا نام لینے سے انکار کر دیا تھا۔