لاہور سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک موٹروے پر شدید دھند ‘ حد نگاہ 20 سے 50 میٹر تک رہ گئی

منگل 27 جنوری 2015 12:49

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) لاہور سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک موٹروے پر شدید دھند چھا جانے سے موٹروے پر سفر کرنے والے ڈرائیورز حضرات کو رفتار آہستہ اور فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت کی گئی ۔

(جاری ہے)

موٹروے پولیس کے مطابق رات اچانک موٹروے پر دھند آنے کے باعث لاہور سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک شدید دھند کے باعث حد نگاہ 20 سے 50 میٹر تک رہ گئی جس کے باعث گاڑیوں کو کانواے کے ذریعے لے جایا جا رہا ہے بکہ لوڈر بڑی گاڑیوں کو موٹرویپر سفر کرنے سے روک دیا گیا ہے۔موٹروے پر سفر کرنے والی گاڑیوں کو رفتار آہستہ رکھنے اور فوک لایٹس کے استعمال کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :