ایبٹ آباد،مسا فر وین کھائی میں گر نے سے 4افراد جاں بحق،2 زخمی

منگل 27 جنوری 2015 12:53

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) ایبٹ آباد میں مسا فر گاڑی سٹر ک پر پھسلن سے کھائی میں جاگری ۔4 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز مسا فر وین با غ بانڈی میر ہ کے قریب پھسلنے سے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو نکال کر ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :