ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وزیراعظم سے 4فروری کو ملاقات متوقع

منگل 27 جنوری 2015 13:01

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء ) قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑ یو ں کی وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کی کوششیں گذشتہ کئی ماہ سے جاری ہیں لیکن ان کی بے پناہ مصروفیا ت کے سبب پی ایچ ایف کو اس میں کامیابی نہیں ملی ہے، اب امکان ہے کہ گرین شرٹس کی وزیر اعظم سے ملاقات چار فروری کو ہو لیکن اس با ت کا بھی انحصار وزیر اعظم کی مصروفیات پر ہی ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی اور ایشین گیمز ہاکی ٹورنامنٹس میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے نمایاں کارنامہ انجام دیا ہے لیکن ہاکی فیڈریشن کے مالی بحران کی وجہ سے پلیئرز اور کوچز معاوضوں سے محروم رہنے کی شکایت کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :