ویٹوری نے فلیمنگ کا زیادہ ون ڈے کھیلنے کا ریکارڑ توڑدیا

منگل 27 جنوری 2015 13:01

ویٹوری نے فلیمنگ کا زیادہ ون ڈے کھیلنے کا ریکارڑ توڑدیا

ولنگٹن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء ) ڈینیل ویٹوری نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔ لفٹ آرم اسپنر ڈینیل ویٹوری نے سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سابق کپتان اسٹیفن فلیمنگ کا 279میچ کھیلنے کا ریکارڑ اپنے نام کرلیا۔ ڈینیل ویٹوری نے 1997میں سری لنکا کے خلاف ہی ون ڈے میں ڈیبو کیاتھاجس میں انھوں نے دواوور کرائے تھے اور بغیر وکٹ کے 21رنز کی درگت بنی تھی۔

(جاری ہے)

ڈینیل ویٹوری لمبے عرصے تک کپتان اور آل راوٴنڈر کی حیثیت سے اپنی ٹیم کو کئی اہم مواقعوں پر فتح دلوائی، وہ دو سو وکٹیں اور2ہزار رنزبنانے والے کھلاڑیوں کے کلب میں شامل ہیں۔ ڈینیل ویٹوری کاکہناتھا کہ اتنے لمبے عرصے تک کھیلنا اور بڑے ہدف کو عبورکرتے ہوئے اپنے ملک کے لیے سب سے زیادہ میچ کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔ویٹوری کاکہناتھا کہ میرے خیال میں ہمارا بنیادی مقصد تھا کہ گیم میں واپس آئیں ،میں نے بہت کرکٹ کھیلی ہے اور بہت اوور کرائے ہیں اورمیں اب بہت اچھامحسوس کررہاہوں اور میر ی فٹس بھی بہترین ہے، ان کامزید کہناتھا کہ میں ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پرعزم ہوں۔