فیس بک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کرنے والے صفحات کوبلاک کرے

منگل 27 جنوری 2015 13:09

فیس بک حضرت محمد  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی توہین کرنے والے صفحات کوبلاک ..

ترکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء) ترکی کی عدالت کا فیس بک کو حکم۔ خلاف ورزی کی صورت میں فیس بک کو ہی بلاک کرنے کا حکم ترکی کی ایک عدالت نے فیس بک کو حکم دیا ہے کہ وہ حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے صفحات کو بلاک کرے۔

(جاری ہے)

عدالت نے مزید حکم دیا کہ فیس بک کی جانب سے خلاف ورزی پر فیس بک کو ہی بلاک کر دیا جائے۔ اس سے پہلے ترکی کی دوسری عدالت نے اُن اخبارات کی ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا حکم دیا تھا جنہوں نے چارلی ہبیڈو کا توہین آمیز کور فوٹو چھاپا تھا۔پچھلے سالوں میں ترکی حکومت کچھ عرصے کے لیے ٹوئیٹر اور یوٹیوب پر بھی پابندی لگا چکی ہے۔ فیس بک نے ترکی عدالت کے موجودہ حکم پر عملددرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ عنوان :