43سابق اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کی جاسوسی سے انکار کر دیا ‘اسرائیلی ریڈیو کا دعویٰ

منگل 27 جنوری 2015 13:24

بیت المقدس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء)اسرائیلی فوجی نے فلسطینیوں کی جاسوسی سے انکار کرنے والے سابق خفیہ اہلکاروں کو فارغ کردیا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق اسرائیلی کمانڈر نے ان تینتالیس 43 سابق اسرائیلی فوجی اہلکاروں کو نوکریوں سے برخواست کردیا جنہوں نے وزیر اعظم ‘آرمی چیف اور انٹیلی جنس ڈائریکٹر کے نام ایک خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ فلسطینی باشندوں کی جاسوسی جاری نہیں رکھ سکتے۔خط میں لکھا گیا تھا کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی فوج کے آلہ کار بنے رہنا نہیں چاہتے کیونکہ جاسوسی کے دوران بے گناہ اور تشدد میں ملوث فلسطینیوں کے درمیان کوئی امتیاز نہیں رکھا جاتا ۔