کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج سے کان کنوں سمیت 7افراد اغوا ‘ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

منگل 27 جنوری 2015 13:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج سے کوئلہ کان سے عملے کے ارکان اور کان کنوں سمیت سات افراد کو اغواء کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

چیف مائنز انسپکٹر بلوچستان افتخار احمد کے مطابق اغواء کا واقعہ پاکستان منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کی کان میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ کان سے عملے کے ارکان اور کان کنوں سمیت سات افراد کو اغواء کرلیا۔ مسلح افراد نے اغواء کے بعد جنریٹر کوبھی آگ لگادی واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔کول مائنز لیبر فیڈریشن کے صدر بخت نواب نے سورینج سے پی ایم ڈی سی کان کے عملے اور کان کنوں کے اغواء کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ۔