ہیر وارث شاہ کے منتخب کلام کا اردو ترجمہ شائع ہو گیا

منگل 27 جنوری 2015 13:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) پاکستان کے شہر جھنگ کی زمین سے جنم لینے والی محبت کی سچیّ داستان ”ہیر رانجھا“ کو اس کے خالق شاعر سید وارث شاہ نے اس حسن اور خوبصورتی سے منظوم کیا کہ یہ قصہّ عالمی ادب کے منظر نامہ میں ایک دلچسپ اور جاندار قصےّ کے طور پر امر ہو گیا۔

(جاری ہے)

نیشنل بُک فاؤنڈیشن نے اس لازوال داستان کے منتخب حصّوں کو دوبارہ نئی ترتیب وتزئین کے ساتھ شائع کیا ہے۔ اردو ترجمہ وترتیب احسان اللہ طاہر کی ہے ۔۔۔صفحات کی اس دیدہ زیب اور دلکش کتاب کی قیمت ۔۔۔روپے ہے جسے این بی ایف کے ریڈرز کلب کے ممبران 55فی صد ڈسکاؤنٹ پر حاصل کر سکتے ہیں۔