لائرز لٹریری اینڈ کلچرل سوسائٹی لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ کا انعقاد

منگل 27 جنوری 2015 13:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) لائرز لٹریری اینڈ کلچرل سوسائٹی لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صدر پنجابی لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر سنٹر (پلاک) کی ڈائریکٹر ڈاکٹر صغرا صدف نے کی جبکہ شرکاء میں صدر تنظیم ہذا سید محمود الحسن گیلانی ،مقصود احمد چغتائی، ناہید ورک، امریکہ سے آئی ہوئی شاعرہ الماس شبیہ اور دیگر ادیبوں، شاعروں اور وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

محمو گیلانی، ڈاکٹر صغرا صدف، مقصود چغتائی اور دیگر مقررین نے کہا کہ کلام سخن اور شاعری تازہ ہوا کے جھونکے اور آکسیجن کی مانند ہے جس کے بغیر زندگی میں رنگینی اور جاشنی نہیں ہے۔ ہائی کورٹ میں مقدمات کے دوران خنجر، پستول اور بارود کا ذکر ہوتا ہے مگر آج ہائی کورٹ میں ہجر، وصال، پیار اور محبت کی باتیں ہو رہی ہیں، پاکستان میں امن پسند لوگ ہیں مگر غیر ملکی دہشت گرد ہمارے ملک کے چین اور سکھ کو تباہ کرنے کی ناپاک جسارت کر رہے ہیں، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھنا چاہیے۔ آخر میں کلام سخن پیش کرنے والے شعراء کو انعامات اور سرٹیفکیٹس دیے گئے۔

متعلقہ عنوان :