کوٹلی‘مقامی تا جر کے گھر چوری کی واردات کرتے ہو ئے ایک گرفتار

منگل 27 جنوری 2015 13:32

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء)مقامی تا جر کے گھر چوری کی واردات کرتے ہو ئے ایک گرفتار دوسرا چور طلائی زیورات اور 70ہزار نقدی اور 549سعودی ریال لے کر رات کی تاریکی میں فرار- تفصیلات کے مطابق مقامی تاجر محمد امین نے تھا نہ پو لیس کو ٹلی کو بتایا کہ وہ اور اس کی فیملی کام کے سلسلہ میں روالپنڈی گئے ہو تھے صبح ساڑھے تین بجے واپسی پر دیکھا کے تو گیٹ پر لگا تالہ بند لیکن اندر سے گیٹ لاک ہے شک گزرنے پر دیوار پھلا نگ کر اندر گیا تودیکھا کے دو اشخاص مجھے دیکھ کر بھاگ کھڑئے ہو ئے شور سن کر ایک چور گھر کی چھت کے طرف بھاگا جس کو تعاقب کر کے پڑوسیوں کے چھت پر پکڑلیا جس نے اپنا نام شکیل ولدسلیم ساکن پھگواڑی بتایااور بھاگ جانے والے چور کا نام عمر ولد مقصود سا کن پھگواڑی بتایا گرفتار ملزم کے قبضہ سے دو موبائیل برآمد ہوئے جبکہ فرار ہونے والاچور طلائی زیورات ایک عدد ہار سیٹ دو عدد انگوٹھیاں ایک طلائی کڑا تین عدد لاکٹ ایک چھوٹی انگوٹھی تین کا نٹے پانچ انگوٹھیاں ناک کے تیلے اور70ہزارروپے549سو سعودی ریال لے کر فرار ہو گیا پو لیس نے تاجر کے بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے فرار ہو نے وا لے ملزم کی تلاش میں چھاپے مارنے شروع کر دیئے-