ایس ایچ او فیض الرحمن عباس کی گڑھی دوپٹہ تعیناتی نیک شگون ہے ‘سیاسی وسماجی شخصیات

منگل 27 جنوری 2015 13:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء)ایس ایچ او فیض الرحمن عباس کی گڑھی دوپٹہ تعیناتی نیک شگون ہے موصوف ایک باصلاحیت ، دیانتدار اور فرض شناس پولیس افسر ہیں علاقہ میں قیام امن ، برائیوں کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ، ان خیالات کا اظہار علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری محمد یعقوب ، نسیم عباسی تاجر رہنما ، وحید شیخ ، طارق عباس ڈار ، راجہ عارف ، افتخار اعوان و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ فیض الرحمن عباسی کا شمار ریاست کے کامیاب ترین ایس ایچ اوز میں ہوتا ہے موصو جہاں بھی تعینات رہے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور برائیوں کے خاتمے میں کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

ہم ایسے آفیسر کی گڑھی دوپٹہ تعیناتی پر آئی جی ، ایڈیشنل آئی جی اور ایس ایس پی مظفرآباد کے شکر گزار ہیں ۔