مظفرآباد‘کارکن کش پالیساں ، پارٹی مخالف اقدامات ، چوہدری رشید کیلئے حلقہ میں مشکلات بڑھ گئیں

منگل 27 جنوری 2015 13:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء)کارکن کش پالیساں ، پارٹی مخالف اقدامات ، چوہدری رشید کیلئے حلقہ میں مشکلات بڑھ گئیں ، تفصیلات کے مطابق وزیر تعمیرات عامہ شاہرات نے اعوان پٹی کے قریب بانڈی جمعداراں میں محمد منیر اعوان شہید کے نام سے منسوب روڈ کا افتتاح کرنا چاہا اور ن لیگی کارکنان کی دعوت سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کی جس پر کارکنان نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے بُرجی توڑ دی کہ رفاقت اعوان کے ہمراہ اس سڑک کا سنگ بنیاد یا افتتاح کیا جائے ۔

(جاری ہے)

پی پی کارکنان کا کہنا ہیکہ چوہدری رشید نے جن لوگوں کے گھر دعوت کھائی وہ اگر خلفاً کہہ دیں کہ ہم نے پی پی کو ووٹ دئیے ہیں تو ہم چوہدری رشید کے ہاتھ پر ہمیشہ کیلئے بیعت کر لیں گے ورنہ پارٹی قیادت کو نوٹس لینا ہو گا ۔