سلمان تاثیر قتل کیس پر ممتاز قادری کیس کی سماعت

منگل 27 جنوری 2015 13:35

سلمان تاثیر قتل کیس پر ممتاز قادری کیس کی سماعت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء) گورنر پنجاب کے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے ممتاز قادری کی اپیل پر وکلاء نے تیاری کے لیے وقت مانگ لیا۔ اسلام آبا ہائی کورٹ نے اپیل منظور کرتے ہوئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس شوکر عزیز صدیقی پر مشتمل دو رکنی بنچ نت ممتاز قادری کی جانب سے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کی سر کاری وکلاء نے تیاری کے لیے دو ہفتے کی مہلت مانگ لی تاہم عدالت نے ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

۔ متاز قادری نے سابق گورنر سلمان تاچیر کو چار جنوری 2011 کو قتل کر دیا تھا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر یکم اکتوبر2011 کو دو مرتبہ سزائے موت اور دو لکھ روپے معاوضہ جمع کرانے کی سزا سنائی تھی جسے پربعد ازاں مجرم کی درخواست پر سزا پر عملدر آمد روک دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :