30 جنوری کو گستاخانہ خاکوں کے خلاف گڑھی دوپٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا‘چوہدری عجائب حسینک

منگل 27 جنوری 2015 13:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) انجمن تاجران ہٹیاں دوپٹہ بازار کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری عجائب حسین نے کہا ہیکہ30 جنوری کو گستاخانہ خاکوں کے خلاف گڑھی دوپٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

کوئی بھی مسلمان رسول اکرم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کیخلاف30 جنوری کو بروز جمعہ المبارک بعد از نماز جمعہ گڑھی دوپٹہ پُل پر شدید احتجاج کیا جائیگا جس کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :