بدین ، ماتلی سب ڈویژن کے ایس ڈی او حیسکو وسیم کورائی دفتر سے اغوا

منگل 27 جنوری 2015 13:49

بدین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) ضلع بدین کے ماتلی سب ڈویژن کے ایس ڈی او حیسکو وسیم کورائی نامعلوم افراد کے ہاتھوں دفتر سے اغوا‘ واقعہ کے خلاف ہائیڈرو الیکٹرک یونن بدین ڈویژن نے احتجاج کے طور پر ضلع بدین کے تمام علاقوں کی بجلی بند کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدین کے ماتلی سب ڈویژن کے ایس ڈی او حیسکو وسیم کورائی کو نامعلوم مسلح افراد اغوا کرکے لے گئے‘ واقعہ کی اطلاع علاقے میں آگ کی طرح پھیل گئی‘ واقعہ کے ردعمل کے طور پر ہائیڈرو الیکٹرک یونین بدین ڈویژن کے صدر غوثہ خان پٹھان کی ہدایت پر ضلع بدین کے تمام علاقوں کی بجلی بند کردی گئی جس کے باعث علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا اس سلسلے میں حیسکو لیبر یونین بدین کے صدر غوثہ خان نے اعلان کیا کہ مغوی ایس ڈی او حیسکو ماتلی وسیم کورائی کی بازیابی تک علاقے کو بجلی بند کرنے سمیت احتجاجی تحریک شروع کردی گئی ہے جو مغوی کی بازیابی تک جاری رہے گی۔

دوسری جانب واقعہ کی اطلاع کے بعد ضلع بھر کی پولیس الرٹ کردی گئی ہے۔ یاد رہے کہ بدین میں نئے ایس ایس پی خالد مصطفی کورائی کے بعد رواہ ماہ کے دوران اغوا کی دوسری واردات ہوئی ہے جبکہ ڈکیتی کی واردات میں ایک تاجر بھی قتل کردیا گیا۔