فری میڈیکل کیمپ کاا نعقاد عوام اور ملازمین کو دہلیز پر صحت کی مفت اور معیاری سہولیات کی فراہمی کا موٴثر اور مفید ذریعہ ہیں،شعیب احمد صدیقی

منگل 27 جنوری 2015 14:02

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ فری میڈیکل کیمپ کاا نعقاد عوام اور ملازمین کو دہلیز پر صحت کی مفت اور معیاری سہولیات کی فراہمی کا موٴثر اور مفید ذریعہ ہیں ، حکومت کی خواہش ہے کہ عوام کو انکی دہلیز پر تمام بنیادی اور معیاری سہولیات فراہم کی جائیں اس سلسلے میں حکومت بھرپور موٴثر اقدامات کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ایم کمپیوٹر ائزڈ لیبارٹری نارتھ کراچی کے ڈاکٹر مسعود اور آفیسر انچارج کمشنر کراچی کنٹرول روم کے تعاون سے کمشنر آفس میں منعقدہ ایک فری میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں کیا ، اس موقعہ پر ایڈیشنل کمشنر ون محمد اسلم کھوسو ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محترمہ روبینہ آصف ، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سید محمد شکیب ، ڈائریکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل شاہ زیب شیخ ،کے علاوہ دیگر افسران وملازمین بھی موجود تھے ، کمشنر کراچی نے اس موقع پر کیمپ کا تفصیلی دورہ کیا اور ملازمین و افسران کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ، میڈیکل کیمپ کے اختتام پر ڈاکٹر مسعود نے بتایا کیمپ کے دوران کمشنر آفس کے افسران ، ملازمین اور ان کی فیملیز کے 100سے زائد افراد نے استفادہ حاصل کیا اور فری سہولیات فراہم کی گئی ، خون کے نمونوں کی رپورٹ دوسرے روز کمشنر آفس پہنچا دی دی جائینگی ، کمشنر کراچی نے کنٹرول روم انچارج سید زاہد حسین نے اس موقعہ پر بتایاکہ حکومت کی ہدایت پر عوام کی خدمت ، سہولیات اور ریلیف کی فراہمی کیلئے دن رات مصروف افسران و عملے کو اپنے اور اہل خانہ کیلئے صحت اور طبی معائینے کی فرصت نہ ملنے کے باعث اس میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا اور یہ سہولت آئیندہ پندرہ روز کے بعد پھر کمشنر آفس میں فراہم کی جائینگی ، جس سے صحافی حضرات ، کمشنر آفس کے افسران وملازمین اور ان کے اہل خانہ ہر قسم کے بلڈ ٹیسٹ کے حوالے سے مفت سہولیات حاصل کر سکتے ہیں کیمپ صبح 10بجے سے شام 5بجے تک جس کی تاریخ کا اعلان پہلے سے کر دیا جائے گا ،کمشنر کراچی نے کیمپ کا انعقاد اور مفت معیاری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات پر ڈاکٹر مسعود اور سید زاہد حسین کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کی تعریف کی ۔