چیلنجز کا مقابلہ کر نے کیلئے قوم کی ہر بیٹی کو اپنے اندر مادر ملت فاطمہ جناح جیسا عزم ، استقلال اور حوصلہ پیدا کرنا ہوگا ،کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی

منگل 27 جنوری 2015 14:02

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں چیلنجز کا مقابلہ کر نے کیلئے قوم کی ہر بیٹی کو اپنے اندر مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح جیسا عزم ، استقلال اور حوصلہ پیدا کرنا ہوگا اور تعلیم و صحت پر توجہ دیئے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا تعلیمی اداروں کی ترقی اور معیار کو بلند کر نے کے سلسلے میں غیر سرکاری سماجی اداروں اور شخصیات کا انتہائی اہم رول ہے ، ملک کی معروف سماجی شخصیت و رہنما اور بزنس مین عبد اللہ فیروز کی جانب سے خاتون پاکستان گرلز کالج کیلئے کمپیوٹر لیب کے قیام کا اعلان نہایت خوش آئیند ہے جس شہر میں اہل دل افراد ہوتے ہیں اس شہر کے مسائل میں کبھی اضافہ نہیں ہوتا ہے ، عبد اللہ فیروز کی طب کی میدان میں خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے تاہم تعلیم کے میدان میں بھی ان کی جانب سے خدمات کا دائرہ وسیع کر نے پر حکومت ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے عبد اللہ فیروز کی طرح تمام مخیر حضرات تعلیم کی بہتری اور معیار کے سلسلے میں آگے آئیں اور حکومت کا ہاتھ بٹائیں انتظامیہ ایسے لوگوں سے ہر وقت بھرپور تعاون کیلئے تیار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاتون پاکستان گرلز کالج میں شہداء آرمی پبلک اسکول پشاور کے بچوں کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر پر اپنے خطاب میں کیا اس موقعہ پر ملک کے معروف سماجی رہنما اور بزنس مین عبد اللہ فیروز ، ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ عارف کلہوڑ ، ڈائریکٹر کالج انعام احمد ، پرنسپل خاتون پاکستان گرلز کالج ذکیہ سومرو ، ڈائریکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے عبد اللہ فیروز نے اس موقعہ پر خاتون پاکستان گرلز کالج میں کمپیوٹر لیب بنانے کا اعلان کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ جہاں تعلیم کو ترجیحی دی جاتی ہے وہی قومیں ترقی کرتی ہیں ، تعلیم اور صحت کیلئے حکومت تنہا کچھ نہیں سکتی سن کو ملکر کام کرنا ہوگا ، حکومت کا ہاتھ بٹانا ہوگا ، تمام پرائیویٹ آرگنا ئزیشن حکومت کا ساتھ ہیں ، انہوں نے کہا کہ سر سید گرلز کالج میں بھی انہوں نے کمپیوٹر لیب اور وائرلیس انٹرنیٹ کا نظام قائم کیا ، ہوم اکنامکس کالج میں انہوں نے انفامیشن ٹیکنالوجی متعارف کرائی جس کے بعد حکومت کے تمام کالجز میں اسے لازمی قرار دیا ، جب تک شعیب احمدصدیقی جیسی شخصیت کمشنر کراچی ہے ہم مایوس نہیں ہونگے وہ پورے ملک کے سب سے زیادہ اچھی کارکردگی کے حامل کمشنر ہیں تبدیلی لانی ہے تو سب سے پہلے اپنے آپ سے شروعات کر نا ہوگا ، ڈائریکٹر جنرل کالجز نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں عبد اللہ فیروز جیسے درمنددل اور پرخلوص مخیر حضرات کی ضرورت ہے ، نا صرف کراچی بلکہ پورے صوبہ سندھ کے کالجز کی بہتری کیلئے مخیر حضرات آگے آئیں اور حکومت کا ہاتھ بٹائیں م کالج کی پرنسپل ذکیہ سومرو نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہداء پشاور کے بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اس تقریب کا اہتمام کیا گیا ، کمشنر کراچی کالج کے مسائل کو حل کر نے میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں ،ہم کمشنر کراچی اور خاص طور پر عبد اللہ فیروز کے شکرگذار ہیں جنھوں نے کالج کی 4ہزار سے زائد طالبات کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کر انے کیلئے کالج میں کمپیوٹر لیب کے قیام کا اعلان کیا امید ہے کہ وہ اس وعدے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائینگے تاکہ کالج کی طالبات جلد از جلد کمپیوٹر لیب سے استفادہ حاصل کر سکیں ، کالج کی پرنسپل نے کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا کہ خاتون پاکستان میں ہر سال 4سو طالبات انٹر کامرس کرتی ہیں مگر یہاں پر” بی کام “کی سہولت نہیں ہے ، لہذا کالج میں بھی کام کی کلاسز اور سیکشن قائم کر نے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ، کمشنر کراچی نے کہاکہ سانحہ پشاور کے بعد بھی آرمی پبلک اسکول پشاور کے بچوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور نہ ہی ان کے والدین کی ہمت نے جواب دیا بلکہ اب بچے اور انکے والدین مزید پر عزم نہیں ، اپنی تعلیم کو جاری رکھنے اور ملک و قوم کی خدمت کیلئے جسکے دونوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :