پاکستان اور سعودی عرب حج 2015ء کے انتظامات کیلئے 29جنوری کو مکہ معظمہ میں معاہدے پر دستخط کر یں گے

منگل 27 جنوری 2015 14:03

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء ) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2015ء کے انتظامات کیلئے 29جنوری کو مکہ معظمہ میں معاہدے پر دستخط ہونگے ۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد سعودی عرب پہنچ گیا ۔ وفد میں وفاقی سیکرٹری مذہبی امور عامر سہیل ، جوائنٹ سیکرٹری محمد فاروق اور پاکستان حج آرگنائزر ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین حاجی مقبول احمد ، مرکزی جنرل سیکرٹری ثناء اللہ خان ، چیئرمین پنجاب احسان اللہ ، چیئرمین بلوچستان قیمت خان ،چیئرمین کے پی کے مسعود شنواری ،چیئرمین سندھ حاجی محمد یوسف ، پاٹا کے پیر عاقب ،سینئر وائس چیئرمین عبدالرزاق ، اسلام آباد کے ایوب عباسی اور فیصل آباد سے حافظ شفیق کاشف شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

فروری کے آخر میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نئی حج پالیسی کا اعلان کرینگے ۔ حرمین شریفین کی توسیع کی وجہ سے اس سال بھی سعودی حکومت نے باہر سے آنے والے عازمین حج کی کٹوتی میں 20فیصد اور داخلی حاجیوں کی پچاس فیصد کٹوتی ہوگی جس کے مطابق اس سال پاکستان سے ایک لاکھ چوالیس ہزار عازمین فریضہ حج ادا کرسکیں گے جس میں 72ہزار پرائیویٹ اور 72ہزار سرکاری سکیم کے ذریعے حج پر جائینگے پاکستان حج آرگنائزر ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما حافظ شفیق کاشف نے اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

27 جنوری 2015ء کو بتایا کی سعودی عرب میں قیام کے دوران وفد سعودی وزارت جج امور اوردیگر احکام سے ملاقات کر کے پاکستان حجاج کے لئے بہترین سہولتوں سمیت دیگرامور پر بات چیت کرے گا،وفد یکم فروری کو واپس پاکستان پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :