طلباء محنت و جانفشانی سے کام لیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم دنیامیں ایک مستحکم معیشت کے طور پر نہ ابھر سکیں،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی

منگل 27 جنوری 2015 14:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء)وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے جی سی یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف میڈیکل سائنسز کے طلباء کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکی صدر بارک ابامہ انڈیا کا دورہ کر رہا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ انڈیا ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے اگر آپ لوگ محنت و جانفشانی سے کام لیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم دنیامیں ایک مستحکم معیشت کے طور پر نہ ابھر سکیں آپ ہمارا مستقبل ہیں اور ہماری توقعات آپ سے وابستہ ہیں میری بھرپور کوشش ہو گی کہ آپ لوگوں کیلئے ہر ممکن سہولیات کا انتظام کروں آپ کا رویہ آپ کا نظم و ضبط بے حد دل خوش کن ہے ، وائس چانسلر نے کہا کہ یہی حلف دوسرے شعبوں کے طلباء کو بھی اٹھانا چاہیے انشاء اللہ ہم زندہ اور روشن روایتوں کے امین بنیں گے وائس چانسلر نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر بننا بڑی اہم بات ہے مگردیگر پروفیشنز کا رتبہ ڈاکٹرز سے کسی طور کم نہیں، انہوں نے کہا کہ میں خود ایف ایس سی کا طالب علم مگر ڈاکٹر نہیں بنا اور مجھے اس کا کوئی ملال نہیں میں نے ۴۵ کے قریب تحقیقی مقالے لکھے ہیں میں نے ذوآلوجی میں ایم ایس سی کی مگر میری پی ایچ ڈی فشریز کے موضو ع پر ہے انہوں نے کہا جب میں کولمبیا سے پی ایچ ڈی کر رہا تھا تو پتا چلا کہ آغاخان یونیورسٹی کو Howard of the Eastکہا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ آپ کی ڈگری پیشہ ورانہ ہے جس کی اہمیت مسلمہ ہے نہ صرف یہ کہ آپ کیلئے روزگار کا باعث ہے بلکہ آپ کی وجہ سے مزید لوگوں کو روزگار میسر آئے گا نہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں بے حد محنت کی مگر مجھے جو مقام مرتبہ ملاہے وہ میری ماں کی دعاؤں کا صدقہ ہے اپنے والدین کا احترام کریں جب آپ کمزور تھے تو کچھ لوگ تھے جنہوں نے آپ کا خیال رکھا آج مرود ایام سے آپ طاقتور اور وہ کمزور ہوتے جارہے ہیں اب آپ کا فرض ہے کہ ان کا خیال رکھیں وائس چانسلر نے مزید کہا کہ رزق دینے والی خدا کی ذات ہے آپ اس کی ذات پر بھروسہ رکھیں وہی ہر شے کا مالک اور ہر شے پر قادر ہے ،ڈائریکٹوریٹ آف میڈیکل سائنسز کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عابد رشیدنے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وائس چانسلر کی گفتگو سے ہمیں بڑا حوصلہ ملاہے اور انشاء اللہ ہم اپنی منزل مقصود کو پا کر ہی دم لیں گے انہوں نے طلباء کا بھی شکریہ ادا کیا ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر نے وائس چانسلر پروفیسر محمد علی ایڈوائزر ڈائریکٹوریٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین ڈب، پروفیسر ڈاکٹر عابد رشید ڈائریکٹر میڈیکل سائنسز اور طلباء کا شکریہ ادا کیا۔