پاکستانی نژاد فٹبالر کا مشہور برطانوی کلب آسٹن ولا سے دو سالہ معاہدہ

منگل 27 جنوری 2015 14:06

پاکستانی نژاد فٹبالر کا مشہور برطانوی کلب آسٹن ولا سے دو سالہ معاہدہ

برمنگھم( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء ) انگلش پریمئر لیگ کا کلب آسٹن ولا انتہائی مشہور پاکستانی نژاد برطانوی عیسی سلیمان سے پہلا پروفیشنل معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو گیا۔سپینش لا لیگا کے نامور کلب ولینسیا اور بنڈس لیگا چیمپئنز بائرن میونخ بھی ڈیفنس اور مڈ فیلڈ میں کھیلنے والے 16 سالہ عیسی کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے تھے۔

خیال رہے کہ برمنگھم میں پیدا ہونے والے عیسی آٹھ سال کی عمر سے ولا کے لیے کھیل رہے ہیں انہوں نے کلب کے ساتھ دو سالہ پروفیشنل معاہدہ کیا ہے۔اکیڈمی ڈائریکٹر سین کم برلے نیتایا ہمیں خوشی ہے کہ عیسی نے کلب کے ساتھ اپنا پہلا پروفیشنل معاہدہ کیا ہے۔ عیسی جونیئر سکول کے زمانے سے کلب کے ساتھ وابستہ رہے ہیں۔'ہم بہت سالوں سے نوجوان اور مقامی کھلاڑیوں کو تیار کرتے آئے ہیں اور عیسی کامعاملہ بھی ایساہی ہے'۔

(جاری ہے)

'عیسی اگلے مہینے انگلینڈ کی انڈر-17 ٹیم کے ساتھ جا رہے ہیں اور وہ ملکی اور کلب کی جانب سے مسلسل اچھا کھیل رہے ہیں'۔'عیسی کا کیرئیر شروع ہونے جا رہا ہے اور سب کچھ ان کے سامنے ہے۔ انہیں چاہیئے کہ وہ سخت محنت کریں اور اپنے کوچز سے سیکھنا جاری رکھیں'۔خیال رہے کہ عیسی یوتھ لیول پر انگلینڈ کے کپتان رہ چکے ہیں۔ انہوں نے بارکلیز انڈر-18 پریمئر لیگ اور ایف اے یوتھ کپ میں ولا کی نمائندگی بھی کی۔