کرکٹ آسٹریلیا کو لالچ کی سزا مل گئی ،بھارت کے خلاف ایڈیلیڈ میں شیڈول میچ سڈنی منتقل کرنا بھاری پڑگیا

منگل 27 جنوری 2015 14:06

کرکٹ آسٹریلیا کو لالچ کی سزا مل گئی ،بھارت کے خلاف ایڈیلیڈ میں شیڈول ..

ایڈیلیڈ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء ) کرکٹ آسٹریلیا کو زیادہ منافع کے لئے بھارت کے خلاف ایڈیلیڈ میں شیڈول میچ سڈنی منتقل کرنا بھاری پڑگیا۔تفصیلات کے مطابق ٹرائنگولر سیریز میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرا میچ پہلے ایڈیلیڈ کو دیا گیا تھا لیکن پھر گذشتہ برس جون میں کرکٹ بورڈ نے یہ مقابلہ سڈنی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ یوم آسٹریلیا پر چھٹی کی وجہ سے سڈنی میں زیادہ مال بنایا جاسکے گا لیکن اس وقت لالچ کی اسے بڑی سزا مل گئی جب یہ میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت اسٹیڈیم میں 23 ہزار کے قریب شائقین موجود تھے، جن میں بھارتی شائقین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی کیونکہ یہ مقابلہ خود ان کے ملک کے یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقد ہورہا تھا۔

(جاری ہے)

ایڈیلیڈ میں ایک دن قبل ہی رات کو بگ بیش کے سیمی فائنل میں 53 ہزارکے قریب تماشائیوں نے شرکت کی تھی۔
جس سے یہ ثابت ہوگیا کہ وہاں پر چھٹی کے دن مقابلے کا انعقاد کافی سود مند رہتا ہے دوسرا سڈنی میں ان دنوں موسم کا کوئی اعتبار نہیں ہوتا۔

اس لیے اس میچ میں گنجائش سے بہت کم تعداد میں کراوٴڈ ا آیا اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ شروع سے ہی لوگوں کو بارش کے خطرے کا احساس تھا جوکہ درست بھی ثابت ہوا، مقابلے کے بارش کی نذر ہونا ایک طرح سے ایڈیلیڈ کے لیے اچھی خبر بھی ہے کیونکہ اب اگلے سیزن میں کرکٹ آسٹریلیا اس میچ کی منتقلی کی غلطی نہیں کرے گا۔ شائقین نے سی اے کے کی جانب سے میچ کی ایڈیلیڈ سے سڈنی منتقلی کے فیصلے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔دوسری جانب بورڈ اور کرکٹ نیو ساوٴتھ ویلز کی جانب سے تماشائیوں کوٹکٹ کی 50 فیصد رقم واپس کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :