پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق میں اتحاد کے امکانات

منگل 27 جنوری 2015 14:19

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وٹواور مسلم لیگ ق کے سر براہ چوہدری شجاعت نے آج صبح لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مارچ میں ہونے والء سینیٹ انتخابات میں دونوں پارٹیز کے مابین ہونے والے ممکنہ اتحاد کا بھی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ملک و عوام کو اندھیروں کی جانب دھکیل رہی ہے جبکہ منظور وٹو نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت خارجہ، داخلہ، دفاع اور معیشت سمیت تمام ملکی معاملات میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

لہذا ملک کی موجودی صورتحال کے پیش نظر اپوزیشن کو ہی متحد ہو کر اپنا کردار نبھانا ہو گا یہی موجودہ ملکی صورتحال کا تقاضا بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :