3 سال قبل ایف سی لائن ھنگو کیلئے گیس کنکشن کے حصول کے لئے 8لاکھ 12ہزار روپے محکمہ گیس کو جمع کرنے کے باوجود اب تک ایف سی لائن ھنگو گیس کنکشن سے محروم

منگل 27 جنوری 2015 14:29

ھنگو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء) 3 سال قبل ایف سی لائن ھنگو کیلئے گیس کنکشن کے حصول کے لئے 8لاکھ 12ہزار روپے محکمہ گیس کو جمع کرنے کے باوجود اب تک ایف سی لائن ھنگو گیس کنکشن سے محروم ،اس حوالے سے ڈسٹرکٹ آفیسر فرنٹےئر کانسٹیبلری عبدالجبار خٹک نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے 2012میں ھنگو ایف سی لائن کو گیس کی کنکشن کے حصول کیلئے 8لاکھ 12ہزار روپے جمع کئے ہیں مگر تین سال گزرنے کے باوجود اب تک گیس کنکشن فراہم نہیں کیا جا سکا ،اس حوالے سے ہم نے جی ایم گیس اورمحکمہ گیس کے دفاتر کو بار بار درخواستیں دینے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی اس کے بعد ہم نے اس مسئلے کو ڈی سی ھنگو کے ساتھ بھی اٹھایا ہے انہوں نے حل کے یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے کہا کہ ایک سیکیورٹی ادارے کے ساتھ اگر اس طرح کا ٹال مٹول کیا جا رہا ہے تو عام لوگوں کا کیا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ اگر یکم فروری تک گیس کنکشن فراہم نہیں کیا گیا تو ہم متابادل راستہ ختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :