50 سال گزرنے کے باوجود جرمن شہریوں کا یہودیوں بارے نظریہ تبدیل نہ ہوسکا

منگل 27 جنوری 2015 14:29

برلن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) جرمنی میں سامنے آنیوالی ایک جائزہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک کے 48 فیصد باشندے اسرائیل کے بارے میں منفی سوچ رکتھے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پیرتلسمان نامی تھینک ٹینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 50سال گزرنے کے باوجود جرمن شہریوں کا یہودیوں کے بارے میں نظریہ تبدیل نہیں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اگرچہ پچھلے 5 عشروں سے اسرائیل اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات بھی قائم ہیں مگر اس کے باوجود 48 فیصد باشندے اسرائیل کو تنقیدی نگاہ سے دیکھتے اور اس کی ظالمانہ پالیسیوں کی کھل کر مخالفت کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل سے نفرت کرنیوالے باشندوں میں نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ تازہ عوامی سروے کے نتائج کے مطابق 18 سے 29 سال کے 54 فیصد شہری اسرائیل کو منفی نظر سے دیکھتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہودیوں کی اکثریت جرمنی کیساتھ تعلقات مضبوط کرنا چاہتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 82 فیصد اسرائیلی جرمنی سے اسلحہ حاصل کرنا چاہتے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں 62 فیصد جرمن شہری اسرائیل سے دفاعی تعلقات کے قیام کیخلاف ہیں۔

متعلقہ عنوان :