تل ابیب میں فدائی حملہ آور کی افواہ، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا

منگل 27 جنوری 2015 14:30

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں فلسطینی فدائی حملہ آور کی افواہ کے بعد پولیس نے شہر میں ہنگامی حالت نافذ کر کے بڑے پیمانے پر تلاشی کا سلسلہ شروع کر کے ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا۔میڈیا اطلاعات کے مطابق تل ابیب میں خود کش بمبار کی موجودگی کی افواہ کے بعد فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے فوری حرکت میں آگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نامعلوم اطراف سے افواہ چھوڑی گئی کہ جنین شہر کے قباطیہ پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والا ایک فلسطینی علی ابو الرب تل ابیب میں موجود ہے اور وہ فدائی حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی عبرانی ٹی وی نے پولیس کا ایک بیان نقل کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے علی ابو الرب نانی ایک 22 سالہ فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا ہے وہ پچھلے کئی روز سے غیرقانونی طریقے سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پہنچا تھا اور وہ شہر میں خود کش حملہ کرنے کی بھی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ اسرائیلی خفیہ ادارے شاباک نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان علی ابو الرب تل ابیب میں فدائی حملہ کرنے کی نیت رکھتا تھا۔

متعلقہ عنوان :