گستاخانہ خاکوں کی اشاعت شرمناک جسارت اسلام پر حملہ اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے،چودھری فلک شیر ورک

منگل 27 جنوری 2015 14:35

کامونکے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) گستاخانہ خاکوں کی اشاعت شرمناک جسارت اسلام پر حملہ اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے جس پر پورا عالم اسلام سراپاء احتجاج اور شدید غم و غصہ میں مبتلا ہے ایسی حرکتیں بین المذاہب تصادم اور نفرت کو جنم دینے کا موجب بنتی ہیں مسلمانوں کے جذبات اور و عقیدت پر ایسے حملے پہلے بھی ہوتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار مسلم لیگی رہنماؤں چودھری فلک شیر ورک،میاں افتخار احمد،چودھری اشفاق احمد سرویا،صدر تنظیم مغلیہ کامونکے باؤ محمد منیر مغل اور چیئرمین زکوة عشر کمیٹی مرزا افتخار احمد بیگ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے واقعات کی مستقل روک تھام کیلئے قانون سازی کرنے کیلئے سفارتی طور پر تمام ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور یگانگت کو فروغ دیا جائے اور آزادی اظہار کے لبادے میں مذہبی جذبات پر حملوں کو پوری دنیا میں سنگین جرم قراردینے کا قانون بنایا جا ئے،انہوں نے کہاکہ تمام مسلم ممالک کے مسلمان اپنی اپنی حکومتوں اور او آئی سی سے مطالبہ کریں کہ وہ توہین آمیز مواد کے خلاف عالمی سطح پربھرپور احتجاج کریں اور مشترکہ جدوجہد کے ذریعے اقوام متحدہ سے مذہبی جذبات کو مجروع کرنے والی حرکتوں کو ناقابل معافی جرم قرار دینے کا عالمی قانون بنوائیں

متعلقہ عنوان :