کالاباغ ڈیم کی جلد تعمیر ملک کی معاشی تعمیر و ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے، چودھری محمد رفیق

منگل 27 جنوری 2015 14:35

کامونکے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) کالاباغ ڈیم کی جلد تعمیر ملک کی معاشی تعمیر و ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے ، ڈیم کی مخالفت کرنے والے ملک کے حقیقی معنوں میں دشمن ہیں ، اس کی تعمیر روکنے والے سر زمین پاکستان کو ہمیشہ کیلئے بنجر کرنا چاہتے ہیں جو کہ محب وطن پاکستانی کسی صورت نہیں ہونے دیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ق)کے رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری محمد رفیق ورک،سابق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی چودھری شہباز ورک اور سماجی رہنما شاہد عباس نقوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ اگر کالا باغ ڈیم کی تعمیر بروقت ہو جاتی تو آج پاکستان کا شمار ترقیاتی یافتہ ممالک میں ہوتا مگر توانائی کی کمی کی وجہ سے وطن عزیز اس وقت شدید بحران سے دوچار ہے جن کو موجودہ حکمران حل کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کے مفاد کیلئے جب بھی کوئی ترقی کا منصوبہ شروع کیا جاتا ہے ملک وقوم کی ترقی کے مخالف اسکی مخالفت شروع کر دیتے ہیں

متعلقہ عنوان :