داعش کے ہاتھ یرغمال بنائے گئے اپنے صحافی کی رہائی کیلئے اردن کیساتھ مل کر کام کرینگے‘ جاپان

منگل 27 جنوری 2015 14:38

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) جاپان نے داعش کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے جاپانی صحافی کی رہائی کیلئے اردن کیساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے وزیر خارجہ یاسو جائیری ناکایاما نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ہفتے داعش کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے جاپانی شہری کی ہلاکت باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم اپنے ایک اور یرغمال بنائے گئے صحافی کینجی کوٹو کی رہائی کیلئے اردن کیساتھ مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم داعش سے اپنے صحافی کی رہائی کیلئے تمامتر ممکنہ اقدامات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :