آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا شہر کے مختلف علاقوں کا خصوصی دورہ

منگل 27 جنوری 2015 14:38

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے شہر کے مختلف علاقوں بشمول ناظم آباد‘ پاپوش نگر‘ منگھوپیر وغیرہ کا خصوصی دورہ کیا اور پولیو ڈراپس مہم کیلئے اختیار کردہ سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے مزید ضروری ہدایات جاری کیں‘ ان کے ہمراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو ایسٹ ویسٹ ساؤتھ زونز کے ڈی آئی جیز ودیر سینئر پولیس افسران بھی تھے۔

اس موقع پر پولیس کے خصوصی دستوں پر مشتمل افسران وجوانوں نے فلیگ مارچ بھی کیا۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ شہر میں عائد دفعہ 144 کے تحت پابندی پر عمل درآمد سمیت اسنیپ چیکنگ‘ پیٹرولنگ‘ پکٹنگ‘ ریکی وایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن کے جملہ اقدامات کو انتہائی مربوط اور موثر بنایا جائے جبکہ شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی وچیکنگ کے عمل کو بھی مزید غیر معمولی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ضلعوں کے ایس ایس پیز پولیو ڈرائپس ٹیموں کے سیکورٹی اقدامات کی بذات خود مانیٹرنگ کریں اور اس ضمن میں متعلقہ ایس ایچ اوز کو باہمی رابطوں کا بھی پابند بنائیں تاکہ گھر گھر جاکر پولیو ٹیموں کے رضاکار بچوں کو پولیو ویکسنیشن کے عمل کو یقینی بنا سکیں۔

متعلقہ عنوان :