متحدہ نے وزیر اعلی ہاؤس پر حملہ کیا، قائم علی شاہ

منگل 27 جنوری 2015 14:43

متحدہ نے وزیر اعلی ہاؤس پر حملہ کیا، قائم علی شاہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء) سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کے خطاب کے دوران شدید احتجاج کیا گیا جبکہ واک آؤٹ بھی کیا گیا۔ سندھ اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پر حملہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس پر دھرنے کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پر شکایت نہیں کی گئی بلکہ حملہ کیا گیا، احتجاج کرنے والوں نے بات چیت سے انکار کیا، گورنر سندھ عشرت العباد خان کے کہنے پر سندھ حکومت نے بات کرنے کے لیے اپنے نمائندے بھی بھیجے مگر ان سے بات بہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پر احتجاج کرنے والوں نے اب تک ایف آئی آر نہیں کٹوائی،قاتل کی گرفت کے لیے قانون ہے، ایف آئی آر جمع کرائی جاتی ہے، افسوس کی بات ہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پر حملہ کیا جائے۔ سندھ اسمبلی میں وزیر اعلی کی تقریر کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان نے شدید احتجاج کیا اور شور کرکے خطاب روکنے کی کوشش کی مگر ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی بار بار قائم علی شاہ کو خطاب جاری رکھنے کا کہتی رہیں۔ ایم کیو ایم کے ارکان نے اسپیکر کے ڈائس کے سامنے کھڑے ہو کر بھی احتجاج کیا۔

متعلقہ عنوان :