وزیر اعلیٰ پنجاب نے بجلی کا پول گرنے کے نتیجے میں خاتون کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا
منگل 27 جنوری 2015 14:58
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بجلی کا پول گرنے کے نتیجے میں خاتون کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ،واقعہ کے ذمہ داروں کے تعین اور خاندان کی معاشی حالت بارے میں چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے اسلامیہ کالونی میں سکینہ نامی خاتون روزگار کی تلاش کے سلسلہ میں گھر سے نکلی تھی کہ راستے میں بجلی کا پول اسکے اوپر آ گرا جس سے وہ شدید زخمی ہو کر ہسپتال میں چل بسی تھی ۔
میڈیا میں اس واقعے کی رپورٹ آنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے ضلعی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ اس واقعے کی مکمل رپورٹ جبکہ جاں بحق ہونے والی خاتون کے خاندان کی معاشی حالت بارے آگاہ کرنے کے علاوہ واقعہ کے ذمہ داروں کا بھی تعین کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل (ر) قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.