بجلی بجران کے ذمہ دارحکومت اور اس کے خوشامدی وزراء ہیں‘ میاں کامران سیف

منگل 27 جنوری 2015 15:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء ) پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ بجلی بجران کے ذمہ دار حکومت اور اس کے نالائق خوشامدی وزراء ہیں ،پنجاب میں تین بار طویل ترین بریک ڈاؤن اور بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام اور کاروباری طبقہ کا جینا حرام کردیا ہے ،لوڈشیڈنگ سے ہر طبقہ فکر متاثر ہورہا ہے اس لیے بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف خادم اعلیٰ پنجاب حسب سابق مینار پاکستان پر احتجاجی کیمپ لگائیں اور پنجاب کو اندھیروں سے روشنیوں کی طرف لائیں۔

(جاری ہے)

میاں کامران سیف نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان ایک نازک دور سے گذر رہا ہے۔ الیکشن میں عوام کو سبز باغ دکھائے گے تھے۔ 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے دعویداروں نے ملک کو اندھیروں میں ڈبو دیا ہے مصیبت زدہ عوام کا مزید امتخان نہ لیا جائے۔ حکومت اپنی نا اہلی کے باعث پاکستانی قوم کے سامنے اپنی ناکامی کا اعتراف کرے اورقوم سے معافی مانگے۔ورنہ وہ وقت دور نہیں جب عوام سٹرکوں پر ہو گی۔اور حکومت کے وزیر ان کے آگے ہونگے۔

متعلقہ عنوان :