سابق وزرائے اعلی اورپیپلزپارٹی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اورسیکورٹی خدشات کے پیش نظرسندھ اسمبلی کے تمام پاسزمنسوخ کردیئے گئے

منگل 27 جنوری 2015 15:05

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) سابق وزرائے اعلی ارباب غلام رحیم اور لیاقت علی جتوئی اورپیپلزپارٹی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اورسیکورٹی خدشات کے پیش نظرمنگل کوسندھ اسمبلی کے تمام پاسزمنسوخ کردیئے گئے،اسپیکرآغاسراج درانی نے کہاکہ ارکان اسمبلی اپنی گاڑیوں میں بغیرپاسزحامیوں کواسمبلی میں لانے کا سلسلہ بند کریں ۔منگل کو سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکرآغاسراج درنی کی صدارت میں نئی سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ہوا۔

اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے اسمبلی میں وزیٹرگیلری کے تمام پاسزمنسوخ کردیئے ، دوران اجلاس اسپیکرنے ارکان اسمبلی کومتنبہ کیا کہ وہ اپنے حامیوں کوپاسزکے بغیراپنی گاڑیوں میں اسمبلی میں نہ لائیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ اسمبلی میں سیکورٹی خدشات کی وجہ سے کوئی بھی واقعہ رونما ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سابق وزرائے اعلی لیاقت جتوئی اورارباب غلام رحیم اورپیپلزپارٹی کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سندھ اسمبلی میں مختلف گروپوں کی حامیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا تھا جبکہ سیکورٹی کی جانب سے تحفظات ظاہرکیے گئے تھے۔

اسپیکرآغاسراج درانی نے مزید کہاکہ ارکان اسمبلی دعا کے وقت دھرنوں سمیت دیگرغیرضروری امورسے متعلق دعاکرانے کی درخواست سے گریز کریں اورارکان اسمبلی اپنے مہمانوں کووزرا کی لابی میں نہ لائیں۔

متعلقہ عنوان :