یونیورسٹی حیدرآبادکے شہریوں کادیرینہ مطالبہ ہے جو پوراہونے جارہا ہے ۔الطاف حسین

منگل 27 جنوری 2015 15:11

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ حیدرآبادیونیورسٹی حیدرآبادکے شہریوں کادیرینہ مطالبہ ہے جونجی شعبہ کی جانب سے پوراہونے جارہاہے اورجمعہ کواس کاسنگ بنیاد رکھاجارہاہے، حیدرآبادکے عوام کواس کی بہت بہت مبارکبادہو۔ انہوں نے یہ بات آج حیدرآبادمیں زونل کمیٹی ،سیکٹرانچارجزاورجوائنٹ انچارجزاورایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپررابطہ کمیٹی اورمختلف شعبہ جات کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

الطاف حسین نے کہاکہ حیدرآبادمیں قیام پاکستان کے بعدسے اب تک کوئی یونیورسٹی نہیں ہے،اندرون سندھ تعلیمی اداروں میں پڑھنے کیلئے جانے والے طلبہ کومتعصب عناصر کی جانب سے تشددکانشانہ بنایاجاتاجس کی وجہ سے حیدرآبادکے شہریوں طلبہ وطالبات کایہ دیرینہ مطالبہ تھاکہ شہرمیں یونیورسٹی قائم کی جائے۔

(جاری ہے)

حیدرآبادکے عوام نے شہر میں یونیورسٹی کے قیام کیلئے آواز بلند کی، جدوجہدکی لیکن تعصب کی وجہ سے حیدرآبادیونیورسٹی کے مطالبہ کوکبھی تسلیم نہیں کیاگیا اوراس مطالبہ کوہمیشہ تعصب کی بھینٹ چڑھا دیا گیااوراسے یونیورسٹی کوحکومت پر بوجھ قراردیاگیا۔

حیدرآبادکے ہزاروں لوگ شہر میں یونیورسٹی میں قیام کی خواہش لئے اس دنیاسے چلے گئے۔ان کی قربانیاں آج رنگ لارہی ہیں ،آج اللہ کاکرم ہے کہ حیدرآباد کے شہریوں کی برسوں کی دیرینہ خواہش پوری ہورہی ہے اورنجی شعبہ کی جانب سے شہرمیں یونیورسٹی قائم ہورہی ہے جس کاسنگ بنیاد جمعہ کو رکھا جائے گا جس پر میں حیدرآبادکے کارکنوں، ماوٴں بہنوں، بزر گوں اورعوام کومبارکبادپیش کرتا ہوں اوران سے کہتاہوں کہ وہ اس پرخوشیاں منائیں۔

انہوں نے یونیورسٹی کاسنگ بنیادرکھے جانے کی خوشی میں شہرکوسجانے اوراستقبالیہ کے سلسلے میں حیدرآبادزون کیلئے 15لاکھ روپے دینے کااعلان کیا۔ انہوں نے تنظیمی شعبہ جات کے ارکان سے بھی کہاکہ وہ شہرکی سجاوٹ اور استقبالیہ کیلئے اپنی اپنی بساط کے مطابق عطیات دیں جس پر ارکان رابطہ کمیٹی، تنظیمی شعبہ جات، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے بھی عطیات جمع کرائے ۔ الطاف حسین نے تاجروں، صنعتکاروں اورمخیرحضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں حسب توفیق عطیات دیں۔