الخیر ٹرسٹ (العالمی) کے تحت مرکزی سیکریٹریٹ میں سعودی فرمان روا ں شاہ عبد اللہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی تقریب منعقد کی گئی

منگل 27 جنوری 2015 15:11

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) الخیر ٹرسٹ (العالمی) کے تحت مرکزی سیکریٹریٹ میں سعودی فرمان روا ں شاہ عبد اللہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ٹرسٹ کے چےئرمین حاجی محمد ادریس، معاون چےئرمین محمد طاہر انصاری ، انفارمیشن سیکر یٹری مشتاق الرحمن زاہد کے علا وہ دیگر سماجی رہنما ؤں و کا رکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس سادہ تقریب میں شاہ عبد اللہ کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعاء کی گئی کہ اللہ رب العزت مر حوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماند گان کو صبر جمیل عطاء فرما ئے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ٹر سٹ کے چےئرمین حاجی محمد ادریس نے کہا کہ شاہ عبد اللہ کی اسلام کیلئے خدمات انتہا ئی نا قابل فراموش ہیں با الخصوص حرمین شریفین کیلئے اُنکی گراں قدر خدمات کو سنہر ے الفاظ میں ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جا ئیگا مر حوم نے حرمین شریفین کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں اسلام کی تبلیغ و اشاعت کیلئے انتہا ئی پُر خلو ص اور بے مثال خدمات انجا م دیں اُنکے انتقال سے عالم اسلام ایک عظیم و مہربان رہنما سے محروم ہو گیا ٹرسٹ کے چےئرمین نے کہا کہ اُنکے انتقال سے پیدا ہو نیو الے رنج و غم میں ٹرسٹ کی انتظامیہ پسماند گان کے ساتھ بر ابر کی شریک ہے اور دکھ و افسوس کا اظہار کر تی ہے ۔