نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی پر توجہ دی جائے، سٹیٹ بینک کی کمرشل بینکوں کو ہدایت

منگل 27 جنوری 2015 15:12

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) سٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی پر توجہ دیں۔ گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کمرشل بینک اورمالیاتی اداے نجی شعبے کو قرض کی فراہمی پر خصوصی توجہ دیں، انہوں نے نجی شعبے کو قرض کی فراہمی اور اثاثوں کے صیحیح استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی بینک رواں برس جون کے اختتام تک جائزے کے بعد بینکنگ سپریڈ کو گھٹانے کیلئے ریگولیٹری اقدامات کر سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

گورنر اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو فارن ایکسچینج سے متعلق خدمات کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے خاص طورپرچھوٹے صارف کے مفادات کا خیال رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔