مصر ، پولیس سٹیشن کے قریب کار بم دھماکہ ایک شخص ہلاک ، متعدد زخمی

منگل 27 جنوری 2015 15:43

قاہرہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء ) مصر میں پولیس سٹیشن کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکیورٹی حکام نے بتایا کہ مغربی شہر الیگزینڈریا میں پولیس سٹیشن کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھری کار کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے قبول نہیں کی