یوکرائن، فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں ، 9 فوجی ہلاک ،29 زخمی

منگل 27 جنوری 2015 15:43

کیو( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء ) یوکرائن میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں 9فوجی ہلاک اور انتیس سے زائد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرائنی فوج کے ترجمان ولادیسلاؤ سیلز نیوف نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ شمالی قصبہ دیبالیٹیسو میں فوج اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جھڑپ کے نتیجے میں نو فوجی ہلاک اور انتیس افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :