پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

منگل 27 جنوری 2015 15:49

پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء)ملک میں یکم فروی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے ، فیصلہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی ریکارڈ کمی کے باعث کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی ہو گی ۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 8 روپے 50 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے کمی متوقع ہے ۔ ہائی اوکٹین کی قیمت میں چودہ روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کا تیل 12 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔