سندھ اسمبلی میں اہم شاہراؤں پردھرنے ،احتجاج پر پابندی کی قرارداد منظور

منگل 27 جنوری 2015 16:00

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) سندھ اسمبلی نے اہم شاہراہوں پردھرنے پر پابندی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی ہے۔اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی خیرالنسا کی جانب سے صوبے بھر کی اہم شاہراہوں پر دھرنے اور احتجاج پر پابندی کی قرارداد پیش کی گئی، قرارداد کی حمایت میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اہم شاہراہوں پر احتجاج کو روکنے کے لئے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

سہراب سرکی کا کہنا تھا کہ اہم شاہراہوں پر احتجاج کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس سلسلے میں قرارداد اسمبلی کے ارکان کی آواز ہے۔بعدازاں سندھ اسمبلی نے قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ ایم کیو ایم نے واک آؤٹ کے باعث قرارداد کی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔