فیکٹری سپروازئر کو قتل کرنیوالا ملزم 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

منگل 27 جنوری 2015 16:00

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) فیکٹری سپروائزر کو قتل کرنے والے ملزم عبدالرحیم کو عدالت نے 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے گذشتہ روز سی سی ٹی وی کیمرا فوٹیج کی مدد سے فیکٹری سپروائزر کو بھتہ نہ دینے پر قتل کرنے والے عبدالرحیم کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا گیا ۔پولیس نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جس پر عدالت نے ملزم عبدالرحیم کو 14روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔

متعلقہ عنوان :